Jan 22, 2021 02:59 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Karachi- Weather forecasters have predicted, most parts of Sindh including karachi will be affected by severe autumn winds
کراچی کے باسی تیار رہیں، کل سے شہر قائد میں سخت سردی ہوگی، موسم کا حال بتانے والوں نے پیشگوئی کردی
موسم کا حال بتانے والوں نے کراچی میں کل سے سردی کی نئی لہر آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد سمیت سندھ کے بیشتر علاقے شدید سرد ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں کل سے سردی کی نئی لہر داخل ہونے کا امکان ہے، شہر قائد میں کل بلوچستان سے نیا موسمی سسٹم داخل ہوگا، جس کے باعث کراچی سمیت سندھ کے بیشترعلاقے شدید سرد ہواؤں کے زیر اثررہیں گے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے جمعےکی شام سےہفتےکےدوران بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر،گلگت بلتستان، چترال،دیر،سوات میں بارش،پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
ہزارہ،کوہستان اوردیگربالائی علاقوں میں بھی بارش،برفباری کی پیشگوئی کی جبکہ مری، گلیات، نتھیاگلی، کاغان، باغ، راولاکوٹ میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ اورکرم میں بارش کاامکان ہے جبکہ گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال میں بھی بارش اور خطہ پوٹھوہار میں بھی جمعے سے اتوار کے دوران بارش متوقع ہے۔
بلوچستان میں جمعے سے اتوارکے دوران موسم شدیدسرد رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔