Jan 23, 2021 07:25 pm
views : 274
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 43 deaths by coronavirus, 1,927 new cases in one day
کراچی، کورونا سے اموات کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تینتالیس زندگیوں کے چراغ بجھ گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار نو سو ستائیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ باون ہزار نو سو پچیس، سندھ میں دو لاکھ انتالیس ہزار نوسو پینتیس، خیبر پختونخوا میں چونسٹھ ہزار نوسو پینتالیس، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار سات سو پندرہ، گلگت بلتستان میں چار ہزار آٹھ ننانوے ، اسلام آباد میں چالیس ہزار چھ سو انتیس جبکہ آزاد کشمیر میں آٹھ ہزار سات سو ستر کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک چہتر لاکھ دو ہزار تین سو اسی افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چالیس ہزار چار سو تیس نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک چار لاکھ چوراسی ہزار پانچ سو آٹھ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ دو ہزار دو سو تیراسی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں تینتالیس افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہزار دو سو سینتالیس ہوگئی۔ پنجاب میں چار ہزار پانچ سو سینتیس ، سندھ میں تین ہزار آٹھ سو پچتھر، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار آٹھ سو چھبیس، اسلام آباد میں چار سو تریسٹھ، بلوچستان میں ایک سو بانوے، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں دو سو باون مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔