اسلام آباد، طب و علاج کے جدید ترین سازوسامان سے آراستہ کراچی کا شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کینسراسپتال پاکستان کا سب سے بڑا مرکز شفا ہوگا، وزیر اعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے شوکت خانم اسپتال کے بیسمنٹ کا کام پھرسے تیز کردیا گیا ہے، یہ اسپتال پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید اسپتال ثابت ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شوکت خانم اسپتال کراچی کے تعمیری کام کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی کی بیسمنٹ کا کام پھر سے تیز کردیا گیا، کورونا کے باعث بیسمنٹ کا کام سست روی کا شکار تھا، شوکت خانم اسپتال کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید اسپتال ہوگا۔
خیال رہے گذشتہ سال نومبر میں زیراعظم عمران خان نے کراچی شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی تعمیرکے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ طب و علاج کے جدید ترین سازوسامان سے آراستہ یہ کینسراسپتال پاکستان کا سب سے بڑا مرکز شفا ہوگا۔