Jan 23, 2021 07:29 pm
views : 268
Location : Domestic Place
Islamabad- ECP has announced an open hearing in a foreign funding case
اسلام آباد، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا اعلان کردیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی کھلی یا بند کمرے سماعت سےمتعلق کنفیوژن تھی، الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ جمع ہونےکے بعد فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کرےگا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی اوپن نہیں ہوگی اور یہ کارروائی فریقین کی موجودگی میں جاری ہے۔
خیال رہےکہ اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے تحریک انصاف کے خلاف چلنے والے فارن فنڈنگ کیس کے جلد فیصلے کا مطالبہ کیا ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ دنوں اپوزیشن کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دفتر کے ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا لپ اسکروٹنی کمیٹی کی طرف سے فارن فنڈنگ کیس پر کارروائی جا ری ہے، یہ بہت ہی اہم اور حساس کیس ہے اور اس پر میرٹ پر فیصلہ قومی مفاد میں ہے، الیکشن کمیشن دونوں اطراف کی بحث سننے کے بعد جلد میرٹ پر فیصلہ کرے گا اور ادارہ یقین دلاتا ہے کہ بغیر کسی خوف یا دباؤ کے میرٹ پر فیصلہ کرے گا۔