Jan 23, 2021 07:31 pm
views : 263
Location : Domestic Place
Lahore- PTI seats to increase in Senate election, says Sheikh Rashid
لاہور، مولانا فضل الرحمٰن نے کشمیر، اسرائیل کے نام پر قوم کا وقت ضائع کیا، وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان خود اپوزیشن کے پیچھے لگ کر خراب ہوں گے، بلاول زرداری بالغ اور سمجھ دار ہوگئے ہیں، جلسوں سے کچھ نہیں نکلا، عدم اعتماد ان کا حق ہے۔ براڈشیٹ سے ابھی بہت سی چیزیں نکلنی ہیں، 100 ملین ڈالرز کی مزید جائیدادیں سامنے آرہی ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کوالیکشن کمیشن کے باہر فری ہینڈ دیا گیا، اور اب بھی انہیں پر امن جلوس کی اجازت ہوگی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بہت اچھی بات ہے کہ اپوزیشن نے استعفے ملتوی کردیئے اور ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، عمران خان کی سینیٹ الیکشن کے بعد ایک سیٹ اور بڑھےگی، کوئی اتحادی پیچھے نہیں ہٹ رہا، پنجاب میں بھی ہماری سیٹیں کم ہونے کے بجائے بڑھیں گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن بتا دے کہ انہیں براڈشیٹ پر کون قبول ہے؟ براڈشیٹ سے ابھی بہت سی چیزیں نکلنی ہیں، 100ملین ڈالرز کی مزیدجائیدادیں سامنے آ رہی ہیں، ساری پارٹیان فارن فنڈنگ میں آگئیں ہیں، جس نے جرم کیا اس کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہوگا اسے پھکی ملنی چاہئے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہر پلیٹ فارم پر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے، حکومت کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ایجنڈا نہیں۔