Jan 23, 2021 07:34 pm
views : 272
Location : Domestic Place
Lahore- Pakistan paying price of govt's incompetence, Maryam Nawaz
لاہور، اناڑیوں کے کھیل تماشے کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مریم نواز کہتی ہیں پاکستان تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا بھگت رہا ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اناڑیوں کے کھیل تماشے کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ملک تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا بھگت رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا بھگت رہا ہے، اناڑیوں کے کھیل تماشے کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پہلے دنیا بھر میں پی آئی اے کے پائلٹس کو رسوا کروایا، اور اب ائیرلائن کو اس مقام پر لے آئے ہیں، پاکستان نے ایسے دن کبھی نہیں دیکھے۔
مریم نواز نے ایک خبر بھی شیئر کی جس میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو کسی بھی پاکستانی ائیرلائن سے سفر کرنے سے روک دیا ہے۔