Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 24, 2021 08:06 pm views : 253

Location : Domestic Place

Rawalpindi- PDM long march to prove fruitless, predicts Sheikh Rasheed
  • Urdu

پی ڈی ایم لانگ مارچ کی تاریخ بتائے، استقبال کریں گے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم والے لانگ مارچ کی تاریخ بتائیں،آپ کااستقبال کریں گے۔
راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مہنگائی اس لیے زیادہ ہوئی کہ چوروں نے بہت زیادہ لوٹا، شیخ رشید ماضی میں ایسے معاہدے کیے گئے جس کی وجہ سے بجلی مہنگی کرنا پڑی، شیخ رشید رواں سال ہی مہنگائی اور بے روزگاری کو کنٹرول کریں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں وقت سے پہلے بات کرتا ہوں اور لوگ مذاق اڑاتے ہیں،  میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا پی ڈی ایم والے استعفے نہیں دیں گے، ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے، میں نہیں چاہتا کہ پی ڈی ایم ایکسپوز ہوجائے، پی ڈی ایم کو کچھ نہیں ملے گا، وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے، اب تو بلاول زرداری بھی کہتے ہیں کہ عدم اعتماد لائیں گے، میں ان سے کہتا ہوں کہ عدم اعتماد ایک دفعہ نہیں سو دفعہ لائیں، پی ڈی ایم سے کہتا ہوں آئیں لانگ مارچ کی تاریخ بتائیں،آپ کا استقبال کریں گے، لیکن وہ اسی طرح آئیں جس طرح الیکشن کمشین کے سامنے آئے اور بندے اپنے لائے۔
شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان لوگوں کا وقت ضائع کررہے ہیں، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ اپنے مسائل خود حل کرلے گی، میں مولانا کا احترام کرتا ہوں، وہ بند گلی میں جارہے ہیں، ان کے ساتھ  ہاتھ ہو جائے گا، ان سے کہتا ہوں کہ وہ مدرسے کے بچوں کو پڑھنے دیں، اور آئیں ہم ایک ساتھ اسرائیل کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر کی آذادی کیلئے جلسے کریں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved