Jan 25, 2021 03:33 pm
views : 260
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 23 COVID-19 related deaths, lowest in two months
کراچی، کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید23 افراد جاں بحق ہوگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار چھ سو انتیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ چون ہزار سترہ، سندھ میں دو لاکھ اکتالیس ہزار دوسو، خیبر پختونخوا میں پینسٹھ ہزار پانچ سو بتیس، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار سات سو پچاس، گلگت بلتستان میں چار ہزار نوسو دو، اسلام آباد میں چالیس ہزار آٹھ سو پندرہ جبکہ آزاد کشمیر میں آٹھ ہزار آٹھ سو پچیس کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک چھتر لاکھ اسی ہزار دو سو بیالیس افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھتیس ہزار چھ سو سات نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک چار لاکھ اٹھاسی ہزار نوسو تین مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ دو ہزار دو سو اٹھارہ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں تئیس افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہزار تین سو اٹھارہ ہوگئی۔ پنجاب میں چار ہزار پانچ سو اڑسٹھ ، سندھ میں تین ہزار آٹھ سو بانوے، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار آٹھ سو انتالیس ، اسلام آباد میں چار سو اڑسٹھ، بلوچستان میں ایک سو تیرانوے، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں دو سو چھپن مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔