اسلام آباد، حزب اختلاف کی خام خیالی ہے کہ وہ پراپیگنڈہ کر کے حقائق چھپا لیں گے، وزیراعظم
وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کی تفصیلات سے آگاہی دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے، حیرت ہے سرکاری زمینیں واگزار کرانے کو بھی سیاسی انتقام قرار دیا جارہا ہے جبکہ حقیقت یہ رہی ہے کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو ن لیگ کی سرپرستی حاصل رہی ہے کیونکہ سیاسی سرپرستی کے بغیر کوئی بھی سکراری زمین پر قبجۃ نہیں کرسکتا۔
وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں، الیکشن کمیشن میں ہمارا موقف درست ثابت ہوا، براڈشیٹ کے معاملے پر شفاف اور منصفانہ تحقیقات کرانا چاہتے ہیں، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ہر کردار کو سامنے لائیں گے، اپوزیشن کی خام خیالی ہے کہ وہ پروپیگنڈا کر کے حقائق چھپا لیں گے۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماوں کا اجلاس ہوا، جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، اور حکومتی رہنماؤں کو براڈشیٹ، فارن فنڈنگ کیس اور قبضہ مافیا ہے خلاف کریک ڈاؤن پر بریفنگ دی گئی۔