Jan 25, 2021 03:37 pm
views : 252
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Sindh govt opposes Senate polls through open ballot
اسلام آباد، سینیٹ انتخابات کیس میں سندھ سرکار نے صدارتی ریفرنس کو سیاسی مصحلت قرار دےکر مخالفت کردی
سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے سینیٹ انتخابات کیس میں صدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کیس میں سندھ سرکار نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرادیا ہے، جس میں صدارتی ریفرنس کی مخالفت کی گئی ہے۔
حکومت سندھ کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدارتی ریفرنس سیاسی مصلحت پر دائر کیا گیا، صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس میں کوئی قانونی سوال نہیں اٹھایا گیا، لہٰذا سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس پر اپنے رائے دینے سے انکار کرے۔
سندھ حکومت کے جواب میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کا الیکشن آئین کے تحت ہوتا ہے، الیکشن ایکٹ دو ہزار سترہ میں صرف سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار واضح کیا گیا ہے، سینیٹ انتخابات پر آئینی آ رٹیکل دو سو چھبیس کا اطلاق ہوتا ہے۔