Jan 25, 2021 03:40 pm
views : 269
Location : Domestic Place
Lahore- Air Quality Index has declared Lahore most polluted cities in the world
لاہور، پنجاب کا صوبائی دارلخلافہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار کرلیا گیا، چین کا شہر شین یانگ دوسرے نمبر پر آگیا
صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی صبح دس بجے دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں نویں نمبر پر رہا جبکہ آلودہ ذرات کی مقدارایک سو ستتر پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
دنیاکے آلودہ شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر رہا اور پڑوسی ملک چین کا شہر شین یانگ دوسرے نمبر پر موجود رہا جبکہ درجہ بندی کے مطابق ایک ایک سو اکیاون سے دو سو درجے تک آلودگی مضر صحت ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دو سو ایک سے تین سو درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے جبکہ تین سو ایک سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔