Jan 25, 2021 04:12 pm
views : 261
Location : Domestic Place
Islamabad- Government wants NRO, Maryam Nawaz
اسلام آباد،حکومت این آر او مانگنے کیلئے منتیں کررہی ہے، مریم نواز کا دعویٰ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا اہم پیغام پہنچاتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مناسب وقت پر پارلیمنٹ سے استعفوں کا آپشن استعمال کیا جائے گا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر مریم نواز نے اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پارلیمانی پارٹی کیلئے میاں نواز شریف کا خاص پیغام لائی ہوں،جو یہ ہے کہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی، اپوزیشن کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں، اپوزیشن پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مناسب وقت پر پارلیمنٹ سے استعفوں کا آپشن استعمال کرے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، آج ملک میں عوام کا برا حال ہے، بجلی اور پٹرول کی قیمتوں کہاں پہنچ چکی ہیں، جو حال آج ملک کا ہے وہ آپ کے سامنے ہے، میڈیا کو بھی پریشر میں رکھا گیا ہے۔
مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ حکومت مذاکرات کیلئے رابطے کر رہی ہے بلکہ اپوزیشن کی منتیں کررہی ہے لیکن اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے ساتھ کوئی بات نہیں کرنی اور این آر او نہیں دیں گے، اپوزیشن کی یہ منتیں کرنے آئے تھے لیکن اب اپوزیشن کوئی تعاون نہیں کرے گی، مسلم لیگ ن سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کے ارکان سے جتنے بھی رابطے کریں انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔