Jan 26, 2021 01:25 pm
views : 257
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 58 deaths by coronavirus, 1,873 new cases in one day
اسلام آباد، کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، وباء نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید اٹھاون زندگیوں کے چراغ گل کردیئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار آٹھ سو تہتر نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ چون ہزار سات سو سترہ، سندھ میں دو لاکھ بیالیس ہزار چون ، خیبر پختونخوا میں پینسٹھ ہزار سات سو چالیس، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار سات سو چون ، گلگت بلتستان میں چار ہزار نوسو دو ، اسلام آباد میں چالیس ہزار آٹھ سو بانوے جبکہ آزاد کشمیر میں آٹھ ہزار آٹھ سو پچپن کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ستتر لاکھ بائیس ہزار آٹھ سو انتیس افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیالیس ہزار پانچ سو ستاسی نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک چار لاکھ نوے ہزار ایک سو چھبیس مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ دو ہزار دو سو اٹھائیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں اٹھاون افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہزار تین سو چہتر ہوگئی۔ پنجاب میں چار ہزار چھ سو آٹھ، سندھ میں تین ہزار نو سو، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار آٹھ سو اڑتالیس، اسلام آباد میں چار سو اڑسٹھ، بلوچستان میں ایک سو تیرانوے ، گلگت بلتستان میں ایک سو دواور آزاد کشمیر میں دو سو ستاون مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔