Jan 26, 2021 01:27 pm
views : 251
Location : Domestic Place
Islamabad- India has taken every right from Kashmiris, Mishal Malik
اسلام آباد، مشعال ملک یسٰین ملک کیلئے فکرمند، کہتی ہیں تہاڑ جیل میں مقید یاسین ملک کی جان کو خطرہ ہے
حریت رہنماء یسٰین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے حریت قیادت کو جیل میں بند رکھا ہے، تہاڑ جیل میں قید یاسین ملک کی جان کو خطرہ ہے، ہزاروں کشمیری نوجوان جیلوں میں قید ہیں۔
مشال ملک کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہندوستان کا یوم جمہوریہ کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، بھارت نے کشمیریوں سے ہر حق چھین رکھا ہے، ہندوستان نے کشمیریوں سے آزادی، جینے حتی کہ سانس لینے کا حق بھی چھین رکھا ہے۔ شہیدوں کی لاشیں نہیں دی جاتی کہ ہم دفنا سکیں، ہندوستانیوں کیا کشمیری انسان نہیں۔
دوسری جانب دلی میں جہاں نام نہاد جمہوریت کا بگل بجایا جاتا ہے تو غیر قانونی طور پر قبضہ کئے گئے جموں و کشمیر میں سات دہائیوں سے جمہوری حقوق پر قدغن کے خلاف اس روز کو کنٹرول لائن کے دونوں اطراف سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔
کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ خود کو جمہوریت کا چیمپئن کہلانے والا بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ وادی جموں و کشمیر میں فوجی قبضے کو دوام بخشنے کی خاطر سنگین غیر جمہوری اقدامات میں ملوث ہے۔ یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری عالمی برادری سے غصب کئے گئے مسلمہ جمہوری حقوق دلانے کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔