Jan 26, 2021 01:31 pm
views : 252
Location : Domestic Place
Islamabad- I believes in transparent process of accountability, says Chairman NAB
اسلام آباد، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، ریاست ہمیشہ قائم رہے گی، چیئرمین نیب
چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب ) جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بدعنوانی دیکھ کر آنکھیں بند نہیں کرسکتا۔ حکومت اور ریاست پاکستان میں واضح فرق ہے۔ حکومتیں آتی جاتی رہی ہیں، ریاست ہمیشہ قائم رہے گی، کسی شعبے میں بے جا مداخلت نہیں کی، نیب نے کسی کیس میں رکاوٹ ڈالی تو فہرست دیں، پانچ سو کی جگہ پانچ لاکھ خرچ کرنے کا پوچھا تو کیا غلط کیا، احتساب کے شفاف عمل پر یقین رکھتے ہیں، تاجروں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔
چیئرمین نیب جاوید اقبال کا صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک اربوں ڈالر کا مقروض ہے، تاجروں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، چیئرمین نیب کا عہدہ عوام کی خدمت کیلئے ہے، معیشت مضبوط ہوگی تو ملک مضبوط ہوگا، تاجروں، سرمایہ کاروں کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملتا ہے۔
چیئرمین نیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک صورت میں ضرور پوچھا اگر آپ نے منی لانڈرنگ کی، پورے ملک میں کہیں نظر نہیں آیا کہ اربوں ڈالر کہاں خرچ ہوئے، حکومت اور ریاست پاکستان میں واضح فرق ہے، سازگار ماحول سے ہی ملک میں سرمایہ کاری آتی ہے، سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے باعث امن و امان بحال ہوا۔