Jan 26, 2021 01:35 pm
views : 255
Location : Domestic Place
Islamabad- Politically immature leaders have made opposition 'hostage', Fawad
Chaudhry
اسلام آباد، گورننس، الیکشن اور عدلیہ اصلاحات انتہائی اہم ہیں ، فواد چوہدری کہتے ہیں اپوزیشن کو سیاسی نابالغوں نے یرغمال بنا لیا ہے
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ غیر سنجیدہ سیاسی قیادت ملک کے مستقبل کیلئے خطرہ ہے، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے سنجیدہ لوگ آگے بڑھیں اور متبادل قیادت بنیں، گورننس، الیکشن اور عدلیہ اصلاحات انتہائی اہم ہیں لیکن اس نابالغ قیادت سے کون مذاکرات کرے؟۔
اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو سیاسی نابالغوں نے یرغمال بنا لیا ہے، حکومت کی طرف سے پارلیمان میں رابطہ کار کو کہا جا رہا ہے کہ حکومت منتیں کر رہی ہے، ایک وزیر اعلیٰ کہہ رہا ہے میں وفاق کو جوابدہ ہی نہیں ہوں، الیکشن اصلاحات کا کہا جائے تو وہ اس پر تیار نہیں، ایک دن عدم اعتماد دوسرے دن لانگ مارچ اور تیسرے دن استعفے کی باتیں کی جاتی ہیں۔