Jan 26, 2021 04:21 pm
views : 243
Location : Domestic Place
Islamabad- Federal Cabinet approves inquiry Commission for Broadsheet Case
اسلام آباد، براڈشیٹ کیس کی تحقیقات کیلئے وفاقی کابینہ نے تحقیقاتی کمیشن کی منظوری دیدی
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس نے براڈشیٹ تحقیقات کیلئے تحقیقاتی کمیشن کی منظوری دیدی ہے، انکوائری کمیشن کی سربراہی جسٹس عظمت سعید شیخ ہی کرینگے، انکوائری کمیشن براڈ شیٹ کے معاملے کی جامع تحقیقات کرےگا۔کمیشن اہم لوگوں کے وہ کیس بھی کھولے گا، جنھیں مصلحتاًبندکردیاگیاتھا، راؤسکندر اقبال ، آفتاب احمدشیر پاؤ جیسے بڑے ناموں کے کیس پھر کھولے جائیں گے۔
اجلاس میں کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرنے اور کنٹونمنٹ بورڈکےبلدیاتی انتخابات کی تاریخ ، شیڈول منظوری بھی دی گئی ۔
کابینہ اجلاس میں اسلام آبادہائیکورٹ احکامات کے تحت کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل کا معاملہ رکھا گیا جبکہ ایف نائن پارک کی خالی زمین کے عوض مقامی اور عالمی سطح پرسکوک بانڈز کے اجرا اور کنفٹ میں لازمی سروسزایکٹ کے نفاذ کی توسیع کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل رہا۔
وفاقی کابینہ کو ماحولیاتی آلودگی،انٹرنیشنل نیٹ ورک میں شمولیت پربریفنگ دی گئی جبکہ سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن لازمی سروس ایکٹ کی توسیع ، نادراکے مالی سال دوہزار بیس کے مالیاتی اکاؤنٹس آڈٹ اور نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی میں الاٹمنٹ پالیسی کےایم اویوکی منظوری بھی دی جائے گی۔