Jan 26, 2021 04:25 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Karachi- Babar Azam takes charge as the 34th Test captain
کراچی، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے بطور چونتیس ویں ٹیسٹ کپتان میدان سنبھال لیا
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم چونتیس ویں پاکستانی ٹیسٹ کپتان کے طور پر میدان میں اترگئے۔ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ تاریخ کے پہلے کپتان عبدالحفیظ کاردار تھے، انھوں نے انیس سو باون سے انیس سو اٹھاون تک تئیس مقابلوں میں قومی ٹیم کی کمان سنبھالی اور چھ فتوحات حاصل کیں جبکہ اتنے ہی مقابلوں میں شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
اس سفر میں کامیاب ترین کپتان کا اعزاز قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو حاصل ہے، انھوں نے چھپن مقابلوں میں سب سے زیادہ چھبیس فتوحات سمیٹیں، انیس میں ناکامی ہوئی، گیارہ میچز ڈرا ہوئے، عمران خان اور جاوید میانداد نے 14، 14 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔
دورہ نیوزی لینڈ میں بابر اعظم کی انجری کے سبب محمد رضوان کو پہلی بار قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کا موقع ملا،منگل کو بابر اعظم 34ویں کپتان کے طور پر میدان میں اتریں گے، دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقہ کے 26باہمی میچز میں سے 15میں پروٹیز نے فتح سمیٹی، صرف 4 میں گرین کیپس سرخرو جبکہ 7 مقابلے ڈرا ہوئے۔
پاکستان نے ابھی تک 7ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی میزبانی کرتے ہوئے صرف ایک جیتا، 2 میں شکست جبکہ 4 میچز ڈرا ہوگئے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں صرف ایک ٹیسٹ2007 میں کھیلا گیا جس میں پروٹیز نے کامیابی حاصل کی۔