Jan 27, 2021 03:48 pm
views : 249
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 74 Pakistanis, infects 1,563 in one day
کراچی، کورونا وائرس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چوہتر زندگیاں نگل لیں
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار پانچ سو تریسٹھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ پچپن ہزار دو سو چودہ، سندھ میں دو لاکھ بیالیس ہزار سات سو تیرانوے، خیبر پختونخوا میں پینسٹھ ہزار نوسو تریپن، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار سات سو پینسٹھ، گلگت بلتستان میں چار ہزار نوسو تین، اسلام آباد میں چالیس ہزار نوسو باہترجبکہ آزاد کشمیر میں آٹھ ہزار آٹھ سو ستتر کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ستتر لاکھ چونسٹھ ہزار ایک سو چودہ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اکتالیس ہزار دو سو پچیاسی نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک چار لاکھ بانوے ہزار دو سو سات مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ دو ہزار ایک سو پیسنٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں چوہتر افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہزار چارسو پچاس ہوگئی۔ پنجاب میں چار ہزار چھ سو چھیالیس، سندھ میں تین ہزار نوسو پچیس، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار آٹھ سو ستاون، اسلام آباد میں چار سو انہتر، بلوچستان میں ایک سو تیرانوے، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں دو سو اٹھاون مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔