اسلام آباد، وزیر اعظم کی پی ٹی ارکان اور اتحادی کو بے فکری کی تھپکی، عمران خان کہتے ہیں پی ڈیم ایم عملی طور پر ناکارہ ہوچکی
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے حکمراں جماعت کے ارکان اور اتحادی جماعتوں کو اطمینان اور تسلی کی تھپکی دیتے ہوئے کہا کہ فکرمند ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے آپ اپنی کارکردگی پر گامزن رہیں۔پی ڈی ایم عملی طورپرختم ہوچکی ہے، انہوں نے جلسوں پرپورا زورلگا کردیکھ لیا عوام نے ان کو یکسر مسترد کردیا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن الیکشن کمیشن میں ہمیں پھنسانا چاہتی تھی لیکن وہ خود پھنس چکی ہے۔ اب ہمیں اپوزیشن سے مرعوب ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔براڈشیٹ معاملے کی تحقیقات کیلئے بنا دیا گیا ہے، براڈشیٹ کے علاوہ سرے محل اورحدیبیہ پیپرملزکیس کی بھی اب مکمل تحقیقات ہوں گی۔
وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارکان تمام لوگ مل کراحساس پروگرام پر پورا زور لگائیں، ارکان پارلیمنٹ شیلٹر ہومز کے دورے کریں، غریبوں کو سہولیات فراہم کریں، غریب کا احساس کریں گے تو باقی معاملات بھی ٹھیک ہونگے۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی واتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق پارلیمانی پارٹی کواعتماد میں لیا۔اجلاس میں ارکان اسمبلی نے بڑھتے ہوئے قرضوں سے متعلق سوالات کیے جس پرمشیر خزانہ حفیظ شیخ نے قرضوں سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔