Jan 27, 2021 03:57 pm
views : 255
Location : Domestic Place
Lahore- German Ambassador Bernhard turned out to be a fan of Lahore culture
لاہور، زندہ دلان لاہور کی ثقافت جرمن سفیر کے دل میں گھر کرگئی، برن ہارڈ نے صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات کی تصاویر شیئر کردیں
زندہ دلان لاہور کی ثقافت جرمن سفیر کو بھاگئی، پاکستان میں تعینات جرمن سفیر برن ہارڈ صوبائی دارالحکومت لاہور کی ثقافت کے دیوانے ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جرمن سفیر نے لاہور کے مختلف علاقوں سے متاثر ہوکر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
تصویریں شیئر کرنے کے بعدبرن ہارڈ نے کیپشن میں تحریر کیا کہ لاہور کا اندرون شہر اور اس کی تاریخی ثقافت دیکھ کر بہت اچھا لگا اور مغل دور کی عظیم الشان وزیرخان مسجد کی خوبصورتی سے میں بہت متاثر ہوا ہوں۔
برن ہارڈ نے مزید لکھا کہ لاہور میں پہلی مرتبہ خطائی اور آلو نان کھانے کا موقع ملا۔ دونوں نہایت لذیذ اور ذائقہ دار تھیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ لاہور میں آئندہ مزید خوبصورت مقامات کی سیر کا موقع ملے گا۔