Jan 27, 2021 04:05 pm
views : 257
Location : Domestic Place
Lahore- Pakistan retains 6 position in ICC new ODI rankings, India 1st,New Zealand 2nd & Australia 3rd
لاہور، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ون ڈے ریکنگ میں پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے افغانستان اور آئرلینڈ کی سیریز کے اختتام پر نئی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ جاری کردی ہے۔
درجہ بندی کے لحاظ سے بھارت پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرارہے۔
آئی سی سی کے مطابق بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم کی تیسری پوزیشن ہے جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی پہلے اور روہت شرما دوسرے نمبر پر ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق بولرزمیں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ سرفہرست ہیں جبکہ افغانستان کے مجیب الرحمان دوسرے، جسپریت بمرا تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے محمد عامردو درجے تنزلی کے بعد عالمی رینکنگ میں نویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیشی شکیب الحسن پہلے جبکہ پاکستان کے عماد وسیم پانچویں نمبر پرموجود ہیں۔