Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 27, 2021 04:40 pm views : 250

Location : Domestic Place

Lahore- Justice (r) Azmat Saeed was part of conspiracy against an elected govt, alleges Maryam
  • Urdu

لاہور، وزیراعظم ہاؤس اور پاکستان پر قبضہ کرنے والے سب سے بڑے مافیا ہیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں دارڑیں ڈالنے کی حکومتی خواہش کبھی پوری نہیں ہوسکے گی،حکومت نے تمام ہتھکنڈے آزمالئے، لانگ مارچ پر مکمل اتفاق رائے موجود ہے۔ حکومتی نا اہلی اور نالائقی سے پاکستان کو رسوائی کا سامنا ہے، میری ہمدردیاں بیورو کریسی کے ساتھ ہیں۔
مریم نواز نے کھوکھر برادران کے ہمراہ ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھوکھر برادران کے ساتھ زیادتی کی گئی، سب سے بڑا قبضہ مافیا موجودہ حکومت ہے، وزیراعظم ہاؤس اور پاکستان پر قبضہ کرنیوالے سب سے بڑے مافیا ہیں، الیکشن میں ڈاکہ ڈالنے والوں سے بڑا قبضہ مافیا کون ہوگا ؟ حکومت کی کرپشن کے سکینڈل سامنے آ رہے ہیں، ایک دن تو آئے گا جب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کھوکھر برادران کے گھروں پر آدھی رات کو دھاوا بولا گیا، عمران خان کھوکھر پیلس کیخلاف آپریشن کو مانیٹر کرتے رہے، کھوکھر برادران کے حق میں عدالت کا فیصلہ آگیا۔ ہم چار سال سے ظلم برداشت کرتے آ رہےہیں، نواز شریف کا ساتھ نہ چھوڑنے والوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
لیگی رہنماء کا یہ بھی کہنا تھا کہ جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید منتخب حکومت کے خلاف سازش کا حصہ رہے ہیں، بہتر ہے وہ کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلیں، یہ براڈ شیٹ نہیں فراڈ شیٹ ہے، پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنے کی حکومتی خواہش پوری نہیں ہوسکتی، حکومت کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ یہ ن لیگ کے بجائے اپنی پارٹی پر توجہ دیں، آئندہ الیکشن میں کوئی بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ہوگا، ن لیگ آج بھی پوری آب و تاب کےساتھ کھڑی ہے، پی ٹی آئی ون مین شو پارٹی ہے، حکومت نے تمام ہتھکنڈے آزما لیے، انہیں کچھ نہیں ملا، پی ڈی ایم میں ہر جماعت کا اپنا منشور اور ایجنڈا ہے، پی ڈی ایم ایک اتحاد ہے، حکومت کی امید دم توڑتی نظر آتی ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved