Jan 27, 2021 05:07 pm
views : 269
Location : different Areas
Karachi- Sindh Health Department establishes 14 COVID-19 vaccination centers
کراچی، وزارت صحت سندھ نے صوبے میں 14 کورونا ویکسینیشن سینٹرز قائم کردیئے، تربیت یافتہ عملہ اور سامان کی ترسیل بھی یقینی بنادی گئی
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق وزارت صحت سندھ نے صوبے میں 14 کورونا ویکسینیشن سینٹرز قائم کر دیئے گئے۔ ویکسین کیلئےکراچی میں نو اور دیگر پانچ شہروں میں ایک ایک سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
وزارت صحت سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی، شرقی میں دو، دو، کورنگی ملیر، غربی میں ایک، ایک سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ، میرپور خاص، حیدر آباد میں بھی ایک، ایک سینٹر بنایا گیا ہے۔ ویکسینیشن سینٹرز میں تربیت یافتہ عملہ اور سامان پہنچا دیا گیا۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے چینی، برطانوی اور روسی کمپنیوں سے ویکسین کیلئے رابطے کئے جا رہے ہیں۔ وزارت صحت سندھ نے ابتدائی طور پر ویکسین خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے ہیں۔ آئندہ ماہ کے شروع میں ویکسین ملنے کا امکان ہے۔ پہلے مرحلے میں سندھ کے ایک لاکھ 25 ہزار فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔