Jan 27, 2021 05:09 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Karachi- Bakhtawar Bhutto shared a photo of her henna
کراچی، بے نظیر کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنی مہندی کی تصویر شیئر کر دی،29 جنوری کو نکاح اور 30 کا بارات ہوگی
سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنی مہندی کی تصاویر شیئر کردی۔بختاور بھٹو زرداری اپنی منگنی کے بعد سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کافی متحرک ہیں اور خود سے متعلق نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔بختاور بھٹو کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری لگائی گئی ہے جس میں وہ اپنے ہاتھ میں مہندے لگوا رہی ہیں۔
بختاور بھٹو کی مہندی لگے ہاتھ کی یہ انسٹااسٹوری سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس پر پارٹی کارکنان سمیت اُن کے فالوورز کی جانب سے اُنہیں خوب دعائیہ کمنٹس موصول ہو رہے ہیں۔بختاور بھٹو کے محمود چوہدری کے ساتھ نکاح کی تقریب 29 جنوری بروز جمعہ منعقد کی جائے گی جبکہ بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔
دوسری طرف چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بہن بختاور بھٹو زرداری کی شادی پر مبارکباد کے پیغامات دینے والوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز کی وجہ سے شادی کی تقریبات میں بہت سے معزز افراد کو دعوت نہیں دے سکے ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا کہ اسلام آباد، لاہور اور لاڑکانہ میں بھی شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اور معززین، دوست اور پی پی پی فیملی کے افراد خوشیوں میں شریک ہوسکیں گے۔