Jan 28, 2021 01:00 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 64 deaths by coronavirus, 1,910 new cases in one day
کراچی، مہلک کورونا وائرس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چونسٹھ زندگیوں کا خاتمہ کردیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار نوسو دس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ پچپن ہزار آٹھ سو پانچ، سندھ میں دو لاکھ تینتالیس ہزار چھ سو تیراسی، خیبر پختونخوا میں چھیاسٹھ ہزار ایک سو اٹھانوے، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار سات سو اٹھاسی، گلگت بلتستان میں چار ہزار نوسو چھ، اسلام آباد میں اکتالیس ہزار چھتر جبکہ آزاد کشمیر میں آٹھ ہزار نو سو اکتیس کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک اٹھتر لاکھ چار ہزار نو سو پینتیس افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چالیس ہزار آٹھ سو اکیس نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک چار لاکھ چورانوے ہزار پانچ سو اٹہتر مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ دو ہزار ایک سو سینتالیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں چونسٹھ افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہزار پانچ سو چودہ ہوگئی۔ پنجاب میں چار ہزار چھ سو اکسٹھ، سندھ میں تین ہزار نو سو ستاون، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار آٹھ سو ستر، اسلام آباد میں چار سو باہتر، بلوچستان میں ایک سو تیرانوے، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں دو سو انسٹھ مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔