Jan 28, 2021 01:13 pm
views : 258
Location : Domestic Place
Islamabad- Corruption in Pakistan has increased in 2020, Transparency International
اسلام آباد، پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوگیا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ جاری کردی
دنیا بھر میں بدعنوانی پر نظررکھنے والے ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے اور کرپشن سے متعلق عالمی رینکنگ میں پاکستان چار درجے تنزلی کے بعد ایک سو بیس سے ایک سو چوبیس ویں رینک پر آگیا۔گزشتہ برس کرپشن کے خلاف پاکستان کا اسکور ریٹ اکتیس رہا جبکہ پڑوسی ملک بھارت کرپشن کے خلاف چالیس اسکور کے ساتھ چھیاسی نمبر پر رہا۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں صومالیہ اور جنوبی سوڈان کرپٹ ترین ملک قرار دیئے گئے ہیں ،نیوزی لینڈ اور ڈنمارک کرپشن کے خلاف اٹھاسی سکور کے ساتھ پہلے نمبر رہا۔ کینڈا اور برطانیہ ستتر پوائنٹس اسکور کے ساتھ گیارویں، امریکہ سڑسٹھ پوائنٹس کے ساتھ پچیس ویں نمبر پر رہا۔ سنگاپورکا اسکور پچیاسی، برطانیہ کا ستتر،یو اے ای کا اکہتر رینک ہے۔
چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان چیپٹرسہیل مظفر نے بتایا کہ گزشتہ دو سال میں نیب نے کرپشن کے تین سو پینسٹھ ارب روپے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا لیکن اس کے باوجود پاکستان کا رینک ایک سو چوبیس ہوا۔