Jan 28, 2021 01:17 pm
views : 255
Location : National Stadium
Karachi- South Africa bat in Karachi Test as Pakistan take lead
کراچی، پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کی دوسری اننگز میں میزبان ٹیم کو ایک سو اٹھاون رنز کی واضح برتری حاصل ہوگئی
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے مابین کراچی میں جاری ٹیسٹ سیریز کی پہلی اننگز میں مہمان ٹیم کے دو سو بیس رنزکے جواب میں میزبان ٹیم تین سو اٹہتر رنز پر آؤٹ ہوگئی، اس طرح میزبان ٹیم کو ایک سو اٹھاون رنز کی واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ٹیم پاکستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو آٹھ رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، حسن علی چوبیس رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آخری آؤٹ ہونے والے بیٹسمین نعمان علی تھے جو چوبیس رنز بناکر مہاراج کا شکار بنے۔ یاسر شاہ اڑتیس رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کگیسو رباڈا اور کیشو مہاراج تین تین جبکہ لنکی نگیڈی اور اینرچ نورجے نے دو دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
قبل ازیں ٹیم پاکستان نے کھیل کے پہلے روز ہی تینتیس رنز پر چار وکٹیں گنوادیں تھیں تاہم مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقا پر پہلی اننگز میں برتری حاصل ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ سابق کپتان اظہر علی اور فہیم اشرف نے بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
اظہر علی اکیاون رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے اور محمد رضوان تینتیس رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ فہیم اشرف چونسٹھ رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز چودہ وکٹیں گری تھیں، جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو سو بیس رنز بنائے تھے، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے تین جبکہ ڈیبیو کرنے والے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔