اسلام آباد، قبضہ مافیا کی حمایت کرنے والی ن لیگ کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی، عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کامیاب کسان منصوبہ شروع کرنے کا فیصلے کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت لاہور کے قبضہ مافیا کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہا، جس میں وزیراعظم کو محکمہ اوقاف کی زمینوں پر قبضوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بھی مشاورت کی گئی، جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات میں شفافیت یقینی بنائیں گے۔ملک بھر میں اوقاف کی زمینوں پر قابض افراد کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔
دوسری طرف بھارت میں کسانوں کے ساتھ مودی سرکار کے ناروا سلوک اور استحصال نے جہاں بھارت کو بے نقاب اور رسوا کردیا ہے، وہیں پاکستان میں کسانوں کیلئے ایک اور اچھی خبر سامنے آئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کے بعد کامیاب کسان منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اس حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کل ساہیوال میں کامیاب کسان پروگرام لانچ کرنے جا رہے ہیں، کامیاب کسان منصوبہ کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے شروع ہوگا، منصوبے کے تحت وہ کسان جو وسائل کی کمی کی وجہ سے پیچھے رہ گئے ان کی مدد کریں گے۔کل وزیراعظم نوجوان کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کریں گے۔