Jan 28, 2021 03:47 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Karachi- Sindh Government decides to close all ghost schools in Province
کراچی، سندھ حکومت کا بڑا اقدام سامنے آگیا، صوبے میں تمام گھوسٹ اسکولوں کا قلع قمع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
سندھ حکومت کے محکمہ تعلیم نے صوبے میں تمام گھوسٹ اسکولوں کو سسٹم سے نکالنے کا بڑا فیصلہ کرلیا تاکہ ان اسکولوں کے وسائل دوسرے اسکولوں میں بروئے کار لائے جاسکیں۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم ومحنت سعید غنی نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کا اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو، ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن قاضی کبیر و دیگر افسران شریک تھے۔
اجلاس میں صوبے بھر کی موجودہ تعمیرشدہ اسکولز کیلئے سندھ ایجوکیشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پالیسی پر دوبارہ غوروخوض کیا گیا، اجلاس میں سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ اس پالیسی پر غور سالانہ اسکول شماری کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسکولزکوگوگل میپ پر لوکیٹ کردیا گیا ہے، جس سے باآسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ دو کلومیٹر کے رقبے میں کتنے اسکولز واقع ہیں اوراس سے بآسانی اس بات کا بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کس اسکول کو اپ گریڈ کیا جائے تاکہ اس علاقے سے بچوں کا اسکول سے نکلنے کوروکا جاسکے۔
اجلاس میں صوبائی وزیر نے افسران پر زوردیا کہ صوبے بھر میں غیر ضروری اسکولز کو وہاں موجود دوسرے اسکولز میں ضم کیا جائے ۔