Jan 29, 2021 05:07 pm
views : 247
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 46 deaths by coronavirus, 1,644 new cases in one day
کراچی، مہلک وائرس کورونا سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چھیالیس زندگیوں کے چراغ گل کردیئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ گزشتہ گھنٹوں کے دوران ایک ہزار چھ سو چوالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ چھپن ہزار چار سو چار، سندھ میں دو لاکھ چوالیس ہزار تین سو چالیس، خیبر پختونخوا میں چھیاسٹھ ہزار چار سو اکیاون، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار سات سو اٹھانوے، گلگت بلتستان میں چار ہزار نو سو نو، اسلام آباد میں اکتالیس ہزار ایک سو چہتر جبکہ آزاد کشمیر میں آٹھ ہزار نو سو تریپن کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک اٹہتر لاکھ اڑتالیس ہزار تین سو سولہ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تینتالیس ہزار تین سو اکیاسی نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک چار لاکھ چھیانوے ہزار سات سو پینتالیس مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ دو ہزار ایک سو تینتیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں چھیالیس افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہزار پانچ سو ساٹھ ہوگئی۔ پنجاب میں چار ہزار چھ سو اکیاسی، سندھ میں تین ہزار نو سو انہتر، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار آٹھ سو اناسی، اسلام آباد میں چار سو چہتر، بلوچستان میں ایک سو چورانوے، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں دو سو انسٹھ مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔