Jan 29, 2021 05:50 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Karachi- Daniel Pearl case: Sindh govt files review petition against acquittal of accused
کراچی، امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی پر نظرثانی کی درخواست دائر کردی
سندھ سرکار نے امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کے چار ملزمان کی بریت کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کردی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ کی طرف نظرثانی درخواست سپریم کورٹ کے اٹھائیس جنوری دو ہزار اکیس کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
خیال رہے رہے کہ سندھ حکومت نے ملزمان کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کیں تھیں، تاہم گزشتہ روز جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سندھ حکومت کی اپیل خارج کرتے ہوئے صحافی ڈینیل پرل کے قتل کے 4 ملزمان کی رہائی کا حکم دے دیا تھا، ملزمان میں احمد عمر شیخ، فہد نسیم، سلمان ثاقب اور محمد عادل شامل ہیں۔