Jan 29, 2021 05:53 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Lahore- The one who throws mud at others is himself the king of corruption, says Maryam
لاہور، بدعنوانی کے لغو نعرے لگانے اور دوسروں کی ذات پر کیچڑ اچھالنے والا خود کرپشن کا کنگ نکلا، مریم نواز
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے پاکستان میں کرپشن بڑھنے کی رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوانی کے بے بنیاد اور لغو نعرے لگانے اور دوسروں کی ذات پر کیچڑ اچھالنے والا خود کرپشن کا کنگ نکل آیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے گواہی دیدی ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنس رہا ہے۔
مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے سچ ہی کہا تھا کہ وزیراعظم کرپٹ ہو تو ہر طرف کرپشن ہی کرپشن ہوتی ہے، لیکن بندہ ایماندار ہے۔