Jan 29, 2021 05:54 pm
views : 243
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan beat South Africa by 7 wickets in first Test
کراچی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ میں شکست دیدی، مہمان ٹیم کے اٹھاسی رنز کے آسان ہدف کو تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا
پاکستان کرکٹ ٹیم نے بابر اعظم کی قیادت میں جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میت شکست سے دوچار کردیا۔مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو فتح کیلئے محض اٹھاسی رنز کا آسان ہدف دیا جو ٹیم پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے پہلی اننگز میں دو سو بیس رنز بنائے جس کے جواب میں ٹیم پاکستان فواد عالم کی سنچری کی بدولت تین سو اٹہتر رنز بنانے میں کامیاب رہی اور یوں میزبان ٹیم کو ایک سو اٹھاون رنز کی برتری حاصل رہی جس کے جواب میں مہمان ٹیم دو سو پینتالیس رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
مہمان ٹیم کی جانب سے دیئے گئے آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے تین وکٹیں گنوائیں۔ عمران بٹ بارہ، عابد علی دس اور کپتان بابراعظم تیس رنز بنا کر پوییلین لوٹے، اظہر علی اکتیس اور فواد عالم چار رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نعمان علی ڈیبیو میچ میں ہی ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے، جو ڈیبیو میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے بارہویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ یاسر شاہ نے چار شکار کئے جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ یاسر شاہ اور نعمان علی نے میچ میں سات سات وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں فواد عالم نے سنچری، اظہر علی اور فہیم اشر ف نے نصف سنچریاں بنائیں۔