Jan 30, 2021 06:10 pm
views : 259
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 65 Pakistanis, infects 2179 in one day
کراچی، مہلک کورونا وائرس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پینسٹھ افراد کی زندگی نگل لیں
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار ایک سو اناسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ چھپن ہزار نو سو اٹھائیس، سندھ میں دو لاکھ پینتالیس ہزار چھ سو تریسٹھ، خیبر پختونخوا میں چھیاسٹھ ہزار چھ سو اناسی، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار آٹھ سو نو، گلگت بلتستان میں چار ہزار نوسو آٹھ، اسلام آباد میں اکتالیس ہزار دو سو پچپن جبکہ آزاد کشمیر میں آٹھ ہزار نوسو باہتر کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک اٹہتر لاکھ نواسی ہزار سات سو اکتالیس افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اکتالیس ہزار چار سو پینتیس نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک چار لاکھ اٹھانوے ہزار ایک سو باون مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ دو ہزار ایک سو گیارہ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں پینسٹھ افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہزار چھ سو تئیس ہوگئی۔ پنجاب میں چار ہزار سات سو سولہ، سندھ میں تین ہزار نوسو چھیاسی، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار آٹھ سو نوے ، اسلام آباد میں چار سو پچھتر، بلوچستان میں ایک سو پچانوے ، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں دو سو انسٹھ مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔