کوئٹہ، بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، لیویز نے دشت میں آپریشن کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا
بلوچستان لیویز فورس کے ونگ نے انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب آپریشن کرکےدہشت گردی کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مستونگ کے علاقے دشت میں لیویز نے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر کے دہشت گردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنادیا۔
لیویز کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد کئے گئے اسلحہ وگولہ بارود میں پانچ آر پی جی سیون راکٹ لانچرز، بیس آر پی جی سیون، راکٹ راؤنڈز، دو عدد ایل ایم جیز مشین گنز اور اس کے چار ہزار راؤنڈز، ایک عدد اے جی ایل لانچر بمعہ نو راؤنڈ، ایک آٹو گرنیڈ لانچر اور پانچ سو گرنیڈز ڈیٹو نیٹرز، پچاس آئی ای ڈی ڈیٹو نیٹرز کے علاوہ مختلف نوعیت کا اسلحہ وگولہ بارود شامل ہے۔