Jan 30, 2021 06:20 pm
views : 250
Location : Domestic Place
Sukkur- All educational institutions to reopen from Feb 1, Shafqat Mehmood
سکھر، کورونا کی وجہ سے تعلیم کا بہت نقصان ہوا، وفاقی وزیر تعلیم
وفاقی وزارت تعلیم نے ملک بھر میں یکم فروری سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے مستقبل کے معماروں کا بہت نقصان ہوا ہے
سکھر میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے تعلیم کا بہت نقصان ہوا، تعلیمی ادارے کھولنے کا وقت آگیا ہے، یکم فروری سے ملک بھر میں پرائمری اسکول اور یونیورسٹیوں میں تدریسی عمل کا آغاز ہورہا ہے لیکن ہم صورتحال کا جائزہ بھی لیتے رہیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان کی وضاحت کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سندھ ہمارا اپنا صوبہ اور پاکستان کا حصہ ہے، ہم سندھ سے محبت اور پیار کرتے ہیں، سندھ کی تاریخ اور ورثہ قابل دید ہے، وزیراعظم کے کہنے کا مقصد تھا کہ سندھ میں ہماری حکومت نہیں۔
خیال رہے کہ نویں ، میٹرک، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے بچوں کے لئے اسکولوں اور کالجز میں تدریسی عمل 18 جنوری سے شروع ہوچکا ہے اور یکم فروری سے اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک کے بچوں اور یونیورسٹیوں میں بھی تدریسی عمل ایس او پیز کے تحت شروع ہوجائے گا۔