Jan 31, 2021 03:58 pm
views : 214
Location : Noor Khan airbase
Islamabad- Special plane leaves for China to bring back first batch of Covid-19 vaccine doses: NCOC
ایئرفورس کا طیارہ کورونا وائرس ویکسین لانے کیلئے چین روانہ
پاکستان ایئر فورس کا خصوصی طیارہ کورونا وائرس کی ویکسین لانے کے لیے چین روانہ ہو گیا، ذرائع کے مطابق پاکستانی طیارہ ویکسین حاصل کرنے کے لیے بیجنگ پہنچے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین پہنچنے کے بعد ملک بھر میں اس کی ڈسٹریبیوشن پیر کے روز سے ہی یقینی بنائی جائے گی۔
کورونا ویکسین لانے کیلئے پاک فضائیہ کا طیارہ آج چین جائیگا
دوسری جانب این سی او سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی آمد پر پاکستان بھر میں جامع حکمتِ عملی تیار کر لی ہے۔
این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کی ویکسین رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔
این سی او سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبوں خصوصاً سندھ اور بلوچستان میں بھی کورونا وائرس کی ویکسین بھیجی جائے گی۔
صوبائی اور ضلعی سطح پر کورونا وائرس ویکسین کوآرڈینیشن مراکز قائم کیئے گئے ہیں۔