Jan 31, 2021 04:12 pm
views : 231
Location : Different Places
Sialkot- Offices of Khawaja Asif’s alleged housing colony demolished in Sialkot
سیالکوٹ، ضلعی انتظامیہ کی بڑی کارروائی
سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف اور میئر سیالکوٹ توحید اختر کی ہاوسنگ سوسائٹی گرانے کا کام شروع کردیا گیا، پارک اور قبرستان کے لئے مختص جگہ پر مبینہ قبضہ کیا گیا تھا۔
آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری سمیت کارپوریشن کی400 سےزائد گاڑیاں شریک ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیالکوٹ پولیس نےپورے علاقےکو گھیرے میں لے رکھا ہے۔
دوسری جانب لیگی رہنما کی مبینہ ہاؤسنگ کالونی کیخلاف کارروائی کی اطلاع ملنے پر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچی اور انہوں نے مقامی انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی، اس موقع پر پولیس اور مسلم لیگ ن کےکارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔
آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، ٹی ایم اے و دیگر اداروں کےافسران شریک ہیں، پولیس نے ہاؤسنگ سوسائٹی کو ناکہ لگا کر سیل کر دیا ہے۔ استغاثہ کےمطابق کروڑوں روپے مالیت کے پارک اور قبرستان کی اراضی پر قبضہ کیا گیا ہے جس کیخلاف انٹی کرپشن نے مقدمہ بھی درج کررکھا ہے۔
ہاؤسنگ سوسائٹی میں خواجہ آصف، ان کی اہلیہ، بیٹا اورسابق میئر پارنٹرہیں۔