Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 31, 2021 05:29 pm views : 225

Location : PID

Islamabad- Land mafias' stance of taking political revenge is baseless: Shahzad Akbar
  • Urdu

حکومت کا 36 (ن) لیگی رہنماؤں سے 24 ارب کی زمینیں واپس لینے کا دعویٰ

معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ 36 (ن) لیگی رہنماوں سے24 ارب کی زمینیں واپس لے لی گئی ہیں۔
ملکی سیاست میں مختلف اتارچڑھاؤ آتے رہے، سیاست میں لوگ نظریاتی طورپرآتےتھے، لیکن 80 کی دہائی میں سیاستدانوں کے بجائے ایک گروہ نے قدم رکھا، اور ان لوگوں نے نظریاتی لوگوں کو پیچھے چھوڑ دیا، نوازشریف کا کوئی سیاسی نظریہ ہے ہی نہیں،ان کا نظریہ صرف پیسہ ہے، انہوں نے چھانگا مانگا کی سیاست اور پیسے کی سیاست کو فروغ دیا، اور سیاست میں خرید و فروخت کا سلسلہ شروع کیا۔
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ نواز شریف حکومتی وسائل کو لوٹتے رہےجو ایک مافیا کا کام ہوتا ہے، سپریم کورٹ نے ان کے لیے مافیا کا لفظ استعمال کیا، نوازشریف سے آج بھی پوچھ لیں کہ ان کا نظریہ کیا ہے تو وہ نہیں بتا سکتے، ان کی صاحبزادی ایسے ہی سیاسی مافیا کے گھر پر کھڑی ہوکر ریاست کو للکار رہی تھیں، مریم نوازنے لاہورمیں کہاہم کرپشن کی سیاست جاری رکھیں گے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ ان سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، ان کا رونا دھونا اپنے بچاؤ کے لئے ہے، اپوزیشن سے جب بھی بات کرنے کی کوشش کی انہوں نے صرف این آراو کہا، 36 (ن) لیگی رہنماؤں سے 24 ارب کی زمینیں واپس لی گئی ہیں، (ن) لیگ کی ساری چیخ و پکار کے پیچھے یہ چوری کی زمینیں ہیں، اراضی واگزار کرانے پر لینڈ مافیاز واویلا مچا رہے ہیں۔
شہزاد اکبر نے بتایا کہ صرف پنجاب میں گزشتہ دو برس کے دوران 210 ارب روپے سے زائد کی ریکوری ہوئی ہے، کھوکھربرادران پر 3 ایف آئی آرز ہیں، اورانہوں  سرکاری زمین پر قبضہ کیا جس کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے بنتی ہے، دوماہ پہلے 80 کنال  2 مرلے جگہ واپس لی گئی، خرم دستگیر سے 9 کروڑکی زمین واپس واپس لے کر پارک بنا دیا گیا ہے، اور ان سے سے اب 5 کروڑ روپے لینا باقی ہے، خواجہ آصف نے بھی سوسائٹی پر قبضہ کیا ہوا ہے، جس کے خلاف آج آپریشن ہونے جارہا ہے۔
معاون خصوصی کے مطابق چودھری تنویرسے 7 ارب کی بے نامی پراپرٹی، دانیال عزیز کے والد سے (ڈھائی ارب روپے مالیت) کی 2400  کینال زمین واگزار کرائی گئی،  جاوید لطیف نے میاں فلورملزمیں 8 کنال 2 مرلے جگہ شامل کی ہوئی تھی، اور ایک اڈہ واپس لیا گیا، احسان اللہ باجوہ سے 664 کنال سرکاری زمین اور مظہر رشید کے 25 ایکڑ اوقاف کی زمین واپس لی گئی، جس کی مالیت 7 کروڑ روپے بنتی ہے، میرہزارکھیترانی 36 ہزارکنال جگہ پر قابض ہیں ان سے ایک ہزار کنال جگہ واپس لی گئی ہے، عابدشیرعلی سے 2 ارب مالیت کی سرکاری زمین، مائدہ حمید کے شوہر سے 10 کروڑ کی زمین اور اعجاز احمد سے 50 کروڑ کی زمین واگزارکرائی جارہی ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved