Jan 31, 2021 10:50 pm
views : 227
Location : Domestic Place
Islamabad- PM Imran Khan to interact with public over telephone on Monday
آپ کا وزیراعظم آپ کیساتھ، عمران خان عوام سے ٹیلیفون پر بات کریں گے
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹیلیفون پر عوام کے سوالات کے جوابات دینے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اس حوالے سے پیغام بھی جاری کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے لکھا کہ ’’یکم فروری بروز پیر شام 4 بجے وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام سے ٹیلیفون پر بذات خود بات کریں گے‘‘ ۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ٹیلیفون پر بات کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے بتایا گیا ہے ۔