Feb 01, 2021 05:40 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,615 new coronavirus cases, 26 deaths
کراچی، مہلک کورونا وائرس نے مزید چھبیس افراد کی زندگیاں چھین لیں ،ملک بھر میں ایک ہزار چھ سو پینتالیس نئے مریضوں کی تشخیص
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار چھ سو پندرہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ ستاون ہزار سات سو چھیانوے، سندھ میں دو لاکھ سینتالیس ہزار دو سو اننچاس، خیبر پختونخوا میں چھیاسٹھ ہزار دو سو چودہ بلوچستان میں اٹھارہ ہزار آٹھ سو تئیس، گلگت بلتستان میں چار ہزار نوسو نو، اسلام آباد میں اکتالیس ہزار چارسو اٹھارہ جبکہ آزاد کشمیر میں نو ہزار انیس کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک اناسی لاکھ چھیاسٹھ ہزار نو سو اکیاسی افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چونتیس ہزار سات سو پچیاسی نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ ایک ہزار دو سو باون مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ دو ہزار بانوے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔