Feb 01, 2021 06:00 pm
views : 247
Location : Domestic Place
Islamabad- Country is on the path of digitizing its economic system, says President
اسلام آباد، ملکی معاشی نظام کو ڈیجیٹل کرنے کی راہ پر گامزن ہیں، صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تین لاکھ سے زائد انگریزی بولنے والے آئی ٹی ماہرین ہیں جس کی وجہ سے زبان کاکوئی مسئلہ نہیں ہے۔ حکومت ا س شعبہ کے ماہرین کو مراعات دے رہی ہے جبکہ آئی ٹی کی سرمایہ کاری کیلئے تیرہ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایشیاء پیسفک ایڈوانسڈ نیٹ ورک اجلاس سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ پاکستان میں معاشی نظام کو بھرپور طریقے سے ڈیجیٹل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔پاکستان نے انسانی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی دو جہتی حکمت عملی طے کی ہے ، جس کیلئے دو ہزار تین میں ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کے لئے جامع لبرل پالیسی اختیار کی گئی ۔
ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ٹی گریجویٹس کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن آئی ٹی سمیت تمام شعبوں کے گریجویٹس کو تعلیم کی فراہمی کے مناسب مواقع فراہم کر رہا ہے۔کوروناسے تعلیمی شعبہ متاثر ہوا ہے تاہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اس عرصہ کے دوران فروغ ملا ہے، پاکستان کی ای کامرس ، ای ہیلتھ اور ای فنانسنگ کی راہ پر گامزن ہے۔