Feb 01, 2021 06:06 pm
views : 252
Location : Domestic Place
Islamabad- Schools, universities reopen in second phase under Covid-19 SOPs
کراچی، کئی ماہ بندش کے بعد بالآخر پاکستان بھر میں تمام تعلیمی ادارے ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ کھل گئے
ملک بھر میں کئی ماہ سے بندش کا شکار تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے،اٹھارہ جنوری سے جماعت نہم سے سے اعلیٰ ثانوی تک تعلیمی سرگرمیاں شروع کی گئی تھیں تاہم ملک بھر کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت اور یونیورسٹیوں میں بھی تدریسی عمل بحال ہوگیا ہے۔
حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے حفاظتی اقدامات کی روشنی میں اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں کے دروازوں پر طلباء وطالبات کا کا تھرمل گن سے درجہ حرارت چیک کیا جارہا ہے، طلبا، اساتذہ اور دیگر عملے کیلئے تدریسی عمل کے دوران ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ تدریسی عمل کے دوران انہیں ہاتھ سینیٹائز کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وبا کے باعث گزشتہ برس فروری سے ہی تعلیمی ادارے کبھی بند اور کبھی جزوی طور پر کھلے ہیں، گزشتہ برس سالانہ امتحانات بھی نہیں لئے گئے تاہم رواں برس ناصرف تعلیمی سال کے دورانیے کو بڑھا دیا گیا ہے بلکہ ہر صورت امتحانات لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔