Feb 01, 2021 06:10 pm
views : 248
Location : Domestic Place
Karachi- Aamir Khan's reaction to boxer Aslam's death
کراچی، باکسر اسلم کی ہلاکت پر عامر خان کا ردِ عمل سامنے آگیا
بین االاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کراچی میں نجی باکسنگ کلب میں مقابلے کے دوران باکسر اسلم کی ہلاکت پر رد عمل سامنے آگیا۔
باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ باؤٹ دیکھ کر لگ رہا تھا کہ وفات پانے والے باکسر اسلم کے حریف کا وزن اس سے زیادہ تھا۔
عامر خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ باکسنگ مقابلوں کے وقت میڈیکل ٹیم موجود ہو۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقے پشین سے تعلق رکھنے والے قومی سطح کے باکسر محمد اسلم خان کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر واقع پویلین کلب میں مقابلے کے دوران سر پر پنچ لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے جو بعد ازاں جانبر نہ ہوسکے۔