Feb 02, 2021 04:10 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports lowest daily COVID-19 cases in three months
کراچی، کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تریسٹھ افراد جاں بحق ہوگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار دو سو بیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ اٹھاون ہزار دوسو بیس، سندھ میں دو لاکھ سینتالیس ہزار سات سو ستائیس، خیبر پختونخوا میں سڑسٹھ ہزار چار سو انیس بلوچستان میں اٹھارہ ہزار آٹھ سو تیس ، گلگت بلتستان میں چار ہزار نوسو نو، اسلام آباد میں اکتالیس ہزار چارسو تیرانوے جبکہ آزاد کشمیر میں نو ہزار پچاس کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک اسی لاکھ پانچ ہزار سات سو چورانوے افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اڑتیس ہزار آٹھ سو تیرہ نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ دو ہزار پانچ سو سینتیس مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار آٹھ سو اکیاسی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں تریسٹھ افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہزار سات سو چھیالیس ہوگئی۔ پنجاب میں چار ہزار سات سو تیرانوے، سندھ میں چار ہزار چار، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار نوسو بارہ، اسلام آباد میں چار سو پچھتر، بلوچستان میں ایک سو چھیانوے، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں دو سو چونسٹھ مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔