Feb 02, 2021 04:15 pm
views : 242
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Daniel Pearl case, SC orders removal of Omer Shaikh from death cell
اسلام آباد، سپریم کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزم کو ڈیتھ سیل سے ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا حکم دیدیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزم احمد عمر شیخ کو ڈیتھ سیل سے فوری نکالنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملزم کو دو یوم تک عام بیرک میں رکھنے کے بعد سرکاری ریسٹ ہاؤس میں رکھا جائے۔
عدالت عظمیٰ میں ڈینئل پرل قتل کے ملزمان احمد عمر شیخ اور دیگر کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ احمد عمر شیخ عام ملزم نہیں، دہشت گردوں کا ماسٹر مائنڈ ہے جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ احمد عمر شیخ کا دہشت گردوں کے ساتھ تعلق ثابت کریں۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا احمد عمر اٹھارہ سال سے جیل میں ہے، دہشتگردی کے الزام پر کیا کارروائی ہوئی؟۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول اور مچھ دنیا میں کہیں نہیں ہوئے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ جن کارروائیوں کا ذکر کیا ان سے احمد عمر شیخ کا تعلق کیسے جڑتا ہے ؟ جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیئے کہ کل تک آپ کا اعتراض تھا ہائی کورٹ نے وفاق کو نہیں سنا، آج دلائل سے لگ رہا ہے، نوٹس نہ کرنے والا اعتراض ختم ہوچکا۔ اس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ میرا اصل اعتراض نوٹس والا ہی ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ میں وفاقی حکومت کی نمائندگی نہیں تھی۔