کوئٹہ، اوتھل کے قریب ٹریفک حادثے میں پندرہ مسافر جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے
اوتھل کے قریب ٹریفک حادثے میں پندرہ مسافر جاں بحق جب کہ دس زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے علاقہ اوتھل کے قریب تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں پندرہ مسافر جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے جن میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ بلوچستان کے علاقے پنجگور سے کراچی جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث زیرا کے مقام پر الٹ گئی، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پانچ خواتین، تین بچے اور سات مرد شامل ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔