Feb 02, 2021 04:20 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Lahore- Opposition parties agreed on holding long march, Maryam Nawaz
لاہور، مہنگائی سے لوگ بلبلا اٹھے،مریم نواز کہتی ہیں اب بات استعفوں تک جاپہنچی، میرا نہیں خیال مہنگائی کرکے حکومت پانچ سال پورے کرلے گی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم آئین کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف صدا بلند کریں گے، ہم تنقید برائے تنقید نہیں کررہے، اللہ نہ کرے عوام پر حکومت کا عذاب رہے، مہنگائی کرکے حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرسکتی۔
جاتی امرا میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور باقی جماعتیں استعفے دینے پر یقین رکھتی ہیں، استعفے دینے چاہئیں اور ضرور دینے چاہئیں۔ہر روز مہنگائی میں اضافہ ہورہاہے اور لوگ بلبلا اٹھے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی ترجیحات میں عوام شامل نہیں، ان کی ترجیحات صرف اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانا ہے، عوام کو وہ جواب دیتے ہیں جنہیں منتخب کریں، ایک نالائق اور نااہل شخص کو اقتدار میں لایا گیا ہے۔
مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ چار فروری کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا اس میں لائحہ عمل بنائیں گے، مسلم لیگ (ن) اور باقی جماعتیں استعفے دینے پر یقین رکھتی ہیں، استعفے دینے چاہئیں اور ضرور دینے چاہئیں، چار فروری کو استعفوں کا کیا طریقہ کار ہوگا اس کا فیصلہ کیا جائے گا، بلاول بھٹو زرداری تحریک عدم اعتماد اور ان ہاؤس تبدیلی کی بات کریں گے تو غور کیا جائے گا،لانگ مارچ پرپی ڈی ایم کی تمام جماعتیں متفق ہیں، لانگ مارچ اور دھرنا کتنے وقت کےلئے ہوگا یہ بیٹھ کر طے کریں گے۔