Feb 02, 2021 04:25 pm
views : 235
Location : Qaddafi Stadium
Lahore- A Security plan has been drawn up for the Pak-South Africa T20 cricket series
لاہور، پاک جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کیلئے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا
قومی کرکٹ ٹیم اور جنوبی افریقا کے مابین کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے،مہمان ٹیم کمرشل فلائٹ سے کل صبح دس بجے لاہور کے علامہ اقبال ائرپورٹ پہنچے گی، جس کے بعد اس کو مال روڈ پر واقع ہوٹل میں پہنچایا جائے گا، جن کوویڈ ٹیسٹنگ کا مرحلہ بھی ہوگا۔ سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں اعلیٰ سکیورٹی حکام اور پی سی بی عہدیداروں نے شرکت کی۔ یہ اجلاس کئی دنوں سے چل رہے تھے تاہم منگل کو تمام معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔
مہمان اور میزبان ٹیموں کوکوویڈ پروٹوکولز اورسخت سکیورٹی حصار میں ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم ٹریننگ اور میچز کیلئے لایا لیجایا جائے گا۔ حکمت عملی کے تحت پانچ فروری سے پاکستان اورجنوبی افریقہ کے کھلاڑی مختلف اوقات میں ٹریننگ کرسکیں گے، چار فروری سے قذافی اسٹیڈیم کے ارد گرد موجود ریسٹورنٹ اور دکانوں کو بند کردیاجائےگا، ۔پاکستانی کھلاڑی بھی کل سے بائیو ببل کا حصہ بن جائیں گے۔
ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کھیلنے والے آصف علی کو ان کی ٹیم نے ریلیز کردیا ہے، جس کے بعد وہ بھی کل لاہورپہنچ رہے ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان گیارہ فروری کو پہلا تی ٹوئنٹی میچ ہوگا، تیرہ اور چودہ فروری کو باقی میچز طے ہیں۔